۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|نعمتوں کی ناشکری کرنے والے اور گناہگار افراد اللہ کی محبت سے محروم ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَمْحَقُ اللَّـهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ ۗ وَاللَّـهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ ﴿بقرہ، 276﴾

ترجمہ: اللہ سود کو مٹاتا ہے اور خیر و خیرات کو بڑھاتا ہے اور جتنے ناشکرے اور گنہگار ہیں اللہ ان کو دوست نہیں رکھتا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ سودی سرمائے کو ہمیشہ نقصان اور نابودی کی طرف لے جاتا ہے.
2️⃣ صدقہ دئیے ہوئے اموال کو اللہ تعالیٰ زیادہ کر دیتا ہے.
3️⃣ سودی نظام معاشرے کے اقتصادی نظام کو تباہ کر دیتا ہے.
4️⃣ صدقہ اور انفاق کا رائج ہونا اقتصادی نظام کی رونق کا سبب ہے.
5️⃣ نعمتوں کی ناشکری کرنے والے اور گناہگار افراد اللہ کی محبت سے محروم ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .